واٹس ایپ پر غیر اخلاقی رابطے، عدالت نے خاتون کو بھاری جرمانہ کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

متحدہ عرب امارات میں الفجیرہ اپیل کورٹ نے واٹس ایپ پرغیر متعلق افراد کے ساتھ ’غیر اخلاقی‘ رابطے کے الزام سے خاتون کو بری کرنے کا عدالتی فیصلہ منسوخ کردیا۔
اپیل کورٹ نے دس ہزار درہم جرمانہ عائد کرنے، موبائل ضبط کرنے اور کیس سے متعلق معلومات ڈیلیٹ کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

اٹلی کی شہریت اختیار کریں، ہزاروں یورو بھی مفت ملیں گے

الامارات الیوم کے مطابق مقامی شہری نے اپنی اہلیہ کے خلاف مقدمہ دائر کرکے الزام لگایا تھا کہ ’وہ ایسے افراد سے رابطے کرتی رہی ہے جن سے اس کا کوئی رشتہ نہیں ہے۔ غیر اخلاقی تصاویر بھی شیئر کیں۔’ 
 عدالت میں دیے گئے بیان میں شوہر کا کہنا تھا کہ ’اس کی اہلیہ گھر چھوڑ کر چلی گئی ہے اور اس نے طلاق کا مطالبہ کیا ہوا ہے۔ اسی دوران گھر میں اس کا موبائل نظر آیا جسے وہ بھول کر چلی گئی تھی ۔ اسی موبائل سے اس کے غیر اخلاقی رابطوں اور اخلاق سوز تصاویر کے ثبوت ملے ہیں۔‘
الفجیرہ کی عدالت نے خاتون کو الزام سے بری کردیا تھا اور کہا تھا کہ ’شوہر نے اس بات کا ٹھوس ثبوت نہیں پیش کیا کہ موبائل اس کی اہلیہ کا ہے اور لگائے جانے والے الزامات کے شواہد بھی پیش نہیں کیے‘۔
شوہر نے اپیل کورٹ کے سامنے مقدمے کی دوبارہ سماعت کی درخواست کی اور اپنے بیٹے کا یہ بیان بھی ریکارڈ کرایا کہ موبائل اس کی والدہ کا ہے۔
عدالت نے الزام کو درست تسلیم کرتے ہوئے الفجیرہ کی ابتدائی عدالت کی جانب سے خاتون کو بری قرار دینے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے اس پر 10 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنادی۔

Related Posts