کراچی کو کنکریٹ کا جنگل بنانے کیلئے غیرقانونی تعمیرات کی کھلی چھوٹ 

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Illegal construction continues in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ”ادارتی کرپٹ مافیا“ نے اپنی کرپشن کے لیے شہر کو کنکریٹ کے جنگل میں تبدیل کرنے کی کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ سپریم کورٹ کے سخت ترین احکامات کے باوجود شہر میں جاری غیرقانونی تعمیرات کے بے قابو”جن“کو بوتل میں بند نہیں کیا جاسکا۔

اس حوالے سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے باوثوق اندرونی ذرائع نے ”ایم ایم نیوز“ کو انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ شہر کے مختلف زونز جن میں قابل زکر ”لیاری زون، جمشید زون، گلبرگ زون،گلشن زون، گلستان جوہر زون، لیاقت آباد زون، صدر زون، نیوکراچی زون‘‘اسوقت غیرقانی تعمیرات اور تعمیراتی مافیاکے مرکز ہیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بدامنی کیس از خود نوٹس کے حکم نامے کے جاریکردہ فیصلے میں یہ بات شامل ہے کہ کراچی میں جاری غیر قانونی تعمیرات کو نہ صرف فوری طور پر روکا جائے بلکہ گزشتہ 10 سالہ تعمیرات کا مکمل ریکارڈ معزز عدالت نے ایس بی سی اے سے طلب کر رکھا ہے، نیز خلاف ضابطہ تعمیرات کو روکنے اور توڑنے کے سخت ترین قانونی احکامات جاری کئے، اس کے باوجود لیاقت آباد زون میں ان پلاٹس پر غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہیں ۔

پلاٹ نمبر 17/1 اور 17/ 25E ناظم آباد گراونڈ پلس 4 باہر سے کام مکمل ہے اندر سے فنشنگ کا کام تیزی سے جاری ہے،مالک و بلڈر عمران نامی شخص ہے۔ ناظم آباد نزد فضل منزل پلاٹ نمبر 10/10، بلاک 3G، ناظم آبادنمبر 3، لیاقت آباد زون، کراچی پر بغیر نقشے کی منظوری کے تعمیرات شروع کررکھی ہیں۔

پلاٹ نمبر 16/4، بلاک 3-B، ناظم آبادنمبر 3، لیاقت آباد زون، کراچی پر خلاف ضابطہ اور غیرقانونی طور پر (G+3) کی تعمیرات جاری ہیں،ادھر 10/14، بلاک 3D، ناظم آبادنمبر 3، لیاقت آبادزون، کراچی، پلاٹ نمبر 14/2، بلاک 3D، ناظم آبادنمبر 3، لیاقت آباد زون، کراچی، پلاٹ نمبر 17/3، بلاک 3D، ناظم آبادنمبر 3، لیاقت آباد زون، کراچی، پلاٹ نمبر 7/7، بلاک 3D، ناظم آبادنمبر 3، لیاقت آباد زون، کراچی پلاٹ نمبروں پر غیر قانونی تعمیرات جاری ہے۔

لیاقت آباد میں پلاٹ نمبر1/240, L.Tپر غیر قانونی طور پر چار منزلہ عمارت تعمیر کی جارہی ہے، پلاٹ نمبر2/855,پر غیر قانونی طور پر تیسرا اور چوتھا فلور ڈالا جارہاہے۔پلاٹ نمبر2/630پر غیر قانونی طور پر دکانیں ڈالی جارہی ہیں اور تین منزلہ عمار ت تعمیر کی جارہی ہے۔پلاٹ نمبر2/425پر غیر قانونی طور پرتیسری منزل ڈالی جارہی ہے اور دکانیں رہائشی پلاٹ پر تعمیر کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ادارۂ ترقیات کراچی میں کھل کر بدعنوانی شروع، پارکنگ کی جگہ پر تعمیرات جاری

لیاقت آباد زون کے پلاٹس نمبرز 2/618,2/320,2/487,2/732,2/665, 4/980,4/810, پر غیر قانونی طور پر تین تین منزلہ عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں جبکہ پلاٹس نمبرز 3/99, 3/97,3/33,3/206,3/233, 3/369, 3/639,پر غیر قانونی طور پر چار چار منزلہ عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں۔

گلبرگ زون کے علاقے میں گلبرگ زون بلاک پندرہ میں پلاٹ نمبرR-98فیڈرل بی ایریا میں غیر قانونی طور پر تیسری منزل تعمیر کی جارہی ہے اسی علاقے میں پلاٹ نمبرR-162میں غیر قانونی طور پر رہائشی عمارت پر تیسری منزل تعمیر کی جارہی ہے۔

پلاٹ نمبرR1064پر غیر قانونی طورپر تیسری منزل تعمیر کی جارہی ہے جبکہ پلاٹ نمبرR-884پر غیر قانونی طور پر پانچ دکانیں اور دو منزلہ عمارت تعمیر کی جارہی ہے۔ لیاقت آباد زون کے پلاٹس نمبرز 2/618,2/320,2/48پر جاری ہیں، ان افسران کو نہ سپریم کورٹ کا خوف ہے نہ تحقیقاتی اداروں کا، ان کے خلاف اگر سپریم کورٹ کوئی سخت فیصلہ کرے تب ہی اداروں کو اور شہر کو بچایا جا سکتا ہے۔

Related Posts