دواؤں سے بیماری ختم نہیں ہوئی تو رنگوں سے علاج کروائیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیا میں بیماریاں ہیں تو ان سے نمٹنے کے طریقے بھی ہیں، بلکہ یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ جتنی بیماریاں، اتنے علاج اور نمٹنے کے طریقے دنیا میں رائج ہیں۔

بین الاقوامی طور پر طب و صحت سے جڑے رائج مسلمہ طریق ہائے علاج میں ایلو پیتھی، ہومیوپیتھی اور یونانی طریقہ علاج سب سے زیادہ مقبول ہیں، تاہم ان کے علاوہ بھی دنیا میں ان گنت طریق ہائے علاج رائج ہیں، جن سے لوگوں کو اپنی بیماریوں کے علاج میں فائدہ اور افاقہ حاصل ہوتا ہے۔

روشنی، شعاعوں اور نمک حتی کہ دم اور تعویذ سے بھی لوگ علاج کرتے اور کرواتے ہیں، آج ہم آپ کو ایک نئے اور بہت ہی یونیک طریقہ علاج کے بارے میں بتائیں گے، جس کے نتائج کے بارے میں مثبت آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ نیا اور انوکھا طریقہ علاج ہے color therapy یعنی طرح طرح کے رنگوں سے آپ کا علاج، اس علاج کو متعارف کرانے والے سید گل  محمد کا دعویٰ ہے کہ کلر تھراپی سے ان بیماریوں کا بھی علاج ممکن ہے جنہیں ڈاکٹر لا علاج قرار دے کر آپ کو مایوس لوٹا دیتے ہیں۔

سید محمد گل پاکستان میں کلر تھراپی کے بنیاد گزاروں میں سے ہیں، وہ گلستان جوہر کراچی میں ریمبو ہیلنگ سینٹر کے نام سے اس طریقہ علاج کے تحت باقاعدہ کلینک بھی کرتے ہیں اور اس طریقہ علاج کے متعلق رہنمائی کیلئے مختلف ٹی وی چینلز پر بھی اپنی رائے پیش کرتے ہیں۔

کلر تھراپسٹ یا کلر اسپیشلسٹ سید گل محمد نے ایم ایم نیوز کو بتایا کلر تھراپی ایک مکمل پیور نیچرل تھراپی ہے، انہوں نے بتایا کہ باقی سارے علاج انسانی ساختہ ہیں، مگر کلر تھراپی مکمل نیچرل تھراپی ہے۔

اس سوال پر کہ کلرز اور رنگ کس طرح بیماریوں پر اثر انداز ہوتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے سورج کی روشنی میں جو سات آٹھ قسم کے ریمبو کلر رکھے ہیں، یہ سارے رنگ دراصل ہمارے جسم میں بھی ہوتے ہیں، ان کلرز کی کمی یا زیادتی کی وجہ سے ہی ہمیں بیماریاں لاحق ہوجاتی ہیں۔ 

سید گل محمد نے بتایا کہ ہم معائنہ کرکے بیماری کی تشخیص کرتے ہیں اور پھر کلرز کی کمی اور زیادتی کو رنگوں کی مدد سے بیلنس کر دیتے ہیں، جس سے بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ رنگ بھی عام سے رنگ ہیں، ایسا نہیں کہ ہم کوئی خاص کلر اور رنگ استعمال کرتے ہوں جن میں کچھ ملا ہوا ہو۔ انہوں نے بتایا کہ کلر تھراپی دنیا میں انیسویں صدی سے رائج ہے۔ 

سید گل محمد بتاتے ہیں کہ ہمارے تمام باڈی پارٹس کے آرگنز اللہ نے ہمارے ہاتھوں میں رکھے ہوئے ہیں، انہی آرگنز کے ذریعے ہم بیماری کا پتا لگاتے ہیں اور پھر علاج کرتے ہیں۔

دنیا میں بہت سے طریقہ علاج رائج ہیں، ایلوپیتھی سے مایوس بیماروں کو ان مختلف طریقوں سے فائدہ ہوجاتا ہے، کلرتھراپی بھی ایک متبادل طریقہ علاج ہے، دوسرے طریقہ ہائے علاج سے آپ مایوس ہوگئے ہیں تو کلر تھراپی کا تجربہ کرنے میں کوئی حرج نہیں اور ہاں علاج کا طریقہ کوئی بھی ہو، شفا تو اللہ ہی دیتا ہے۔

Related Posts