چاہتا ہوں پاکستان ٹیم کو دنیا فالو کرے اوراس کی تعریف کرے، بابراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں پاکستان ٹیم کو دنیا فالو کرے اوراس کی تعریف کرے، انہوں نے کہا کہ میں نے کپتان بنتے وقت ایک خواب کو ذہن میں رکھا اور اسے ٹارگٹ بنایا کہ پاکستان کو ایسی ٹیم بنانا ہے کہ سب یاد رکھیں۔

نجی چینل سے بات کرتے ہوئے قومی کپتان نے کہا کہ جب میں کپتان بنا تھا تو اس وقت میرا ایک خواب تھا کہ جب کپتانی چھوڑ کر جاؤں تو دنیا یاد رکھے، کپتانی ایک چیلنج ضرور ہے اور یہ اعزاز بھی ہے۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ کپتانی میں میرے رول ماڈل عمران خان ہیں، انہوں نے ٹیم کو بنایا اور کئی کھلاڑی دیے، وہ کھلاڑیوں کو بیک کرتے تھے، ان کی کپتانی سے سیکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چار پانچ کھلاڑی ایسے دے کر جانا چاہتا ہوں کہ وہ سب کے رول ماڈل ہوں، انہیں کامیاب بنانے کے لیے تسلسل سے کھلانا ہے، کچھ ایسا ہی اس وقت کر رہا ہوں۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہم سب کھلاڑی ایک دوسرے سے جڑے ہیں، ایک دوسرے کی کامیابی سے خوش ہوتے ہیں، سب متحرک رہتے ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ پاکستان ٹیم کو دنیا فالو کرے اس کی تعریف کرے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے اپنے پلان کے مطابق کھیل رہے ہیں اور آپ نے گول حاصل کر لیا ہے تو پھر اس گول پر ہی نہیں رہنا بلکہ اس میں مزید بہتری لانی ہے، اس کو برقرار رکھنا ہے، یہ ایک چیلنج ہوتا ہے اور اسی کا مزہ ہے، میں پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے ڈبل محنت کرتا ہوں۔

قومی کپتان نے مزید کہا کہ میں اپنی نمبر ون پوزیشن کو صرف انجوائے نہیں کر رہا بلکہ مزید محنت کر رہا ہوں، 100 فیصد دینے کی کوشش کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز، 16 رکنی قومی اسکواڈ کااعلان

بابر اعظم نے کہا کہ روز کچھ نہ کچھ سیکھتا ہوں، سیکھنے کا عمل جاری رہتا ہے اور آگے بھی سیکھتا رہوں گا۔میرا ولیمسن، اسٹیو اسمتھ یا لابو شین سے نہیں خود سے مقابلہ ہے اور خود سے مقابلے کے لیے میں دگنی محنت کرتا ہوں۔

Related Posts