کراچی، معمولی جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو چوتھی منزل سے دھکا دیدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، معمولی جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو چوتھی منزل سے دھکا دیدیا
کراچی، معمولی جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو چوتھی منزل سے دھکا دیدیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے رسالا میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو عمارت کی چوتھی منزل سے دھکا دے دیا، جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔

رسالا پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) امین سولنگی کے مطابق گشت کے دوران انھیں خاتون کو عمارت سے دھکا دے کر گرانے کی اطلاع ملی، وہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ علاقہ مکینوں سے تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ انہوں نے جوڑے کے درمیان واقعے سے پہلے جھگڑے کی آواز سنی تھی۔

پولیس نے متوفی کے خاوند محمد عادل کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق متوفی نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ اس نے چند پیسوں پر جھگڑے کے بعد اپنی اہلیہ کو عمارت کی بالکونی سے دھکا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد میں ملوث ملزم کو حراست میں لیا گیا

پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرنے والے ملزم نے تفتیش کے دوران پولیس کو بتایا کہ اس نے گزشتہ رات اپنی اہلیہ کو 15 سو روپے دیے تھے اور صبح کو جب اس نے پیسے مانگے تو اہلیہ نے 12 سو روپے دیے جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوا۔

بعدازاں جھگڑے کے دوران سخت لہجہ اختیار کرنے کے بعد خاوند نے اپنی اہلیہ کو عمارت سے نیچے دھکا دے دیا اور سر پر شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی، لاش کو طبی کارروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ ایک چار سالہ بیٹے کی والدہ بھی تھیں۔

Related Posts