کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد میں ملوث ملزم کو حراست میں لیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد میں ملوث ملزم کو حراست میں لیا گیا
کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد میں ملوث ملزم کو حراست میں لیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: سبزہ زار میں 10سال کی گھریلو ملازمہ پر تشدد میں ملوث ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم عمیر شریف نے گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، پڑوسیوں کی جانب سے اطلاع دینے پر پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا اور ملازمہ کو تحویل میں لیکر میڈیکل کروایا۔

پولیس ذرائع کے مطابق معصوم بچی کے میڈیکل رپورٹ میں جسم پر تشدد کے نشانات ملے ہیں۔

مزید پڑھیں:پشاور میں سابق صوبائی وزیر حاجی جاوید کے گھر پر دستی بم حملہ

بچی 3 ماہ سے ملزم عمیر شریف کے گھر پر ملازمہ تھی، ملزم عمیر شریف کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کیس میں تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔

Related Posts