پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: روپے کی قدر میں بڑے پیمانے پر کمی کے باعث ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں اگلے پندرہ دن کے جائزے میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔

یکم ستمبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا واحد عنصر ایکسچینج ریٹ ہو گا۔

دوسری جانب پی او ایل مصنوعات اور خام تیل نے عالمی منڈی میں قدرے مستحکم قیمت برقرار رکھی ہے۔ ڈالر کی قیمت میں مزید اضافے کی توقع ہے چاہے موجودہ پندرہ دن میں صرف چھ دن باقی ہوں۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ویسے ہی بہت زیادہ اضافہ ہوچکا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر براہ راست دیگر اشیاء پر بھی پڑتا ہے۔

صنعتی ذرائع نے پیش گوئی کی ہے کہ امریکی کرنسی کی بلند قیمتوں پر خام اور پی او ایل مصنوعات کی خریداری کے نتیجے میں ستمبر کے پہلے دو ہفتوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوسکتا ہے۔

24 اگست کو ڈالر کی قیمت کے مقابلے میں قیمتوں کا حساب لگایا جائے تو پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 95 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 73 پیسے فی لیٹر کا اضافہ متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کل سے بند کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے ویسے ہی عوام کا بھرکس نکال دیا ہے، رہی سہی کسر پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے پوری کردی ہے۔

Related Posts