کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کل سے بند کرنے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ بھر میں گیس کی قلت کے پیشِ نظر سی این جی اسٹیشنز کل سے بند کردیے جائیں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 72 گھنٹے اور صنعتوں کو 48 گھنٹے بند رکھے کا اعلان کردیا۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق صوبہ سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز بشمول آر ایل این جی پمپز کو ہفتہ 26 اگست صبح 8 بجے سے پیر 28 اگست صبح 8 بجے تک 72 گھنٹوں کیلیے گیس کی فراہمی بند رہے گی تاکہ گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈالر کی قیمت بڑھنے کی بڑی وجہ ملک سے ڈالرز کی اسمگلنگ بھی ہے، نگران وزیر خزانہ

تمام جنرل انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کو بھی 26 اگست صبح 8 بجے سے اگلے 48 گھنٹے کیلیے گیس کی ترسیل بند رہے گی، کمپنی نے گیس کی بندش کی کوئی وجہ ظاہر نہیں کی۔

Related Posts