پاکستان حب ریلی کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز19 جنوری 2020 سے ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hub Rally
Hub Rally

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان حب ریلی کا ساتواں ایڈیشن 19جنوری 2020 سے حب میں سجے گا جس میں ملک کے صف اول کے ڈرائیور ایکشن میں نظر آئیں گے، 18جنوری کو ڈرائیور ٹریک کا جائزہ لیں گے ، اور19 جنوری کو مقابلے ہوں گے۔

پاکستان کی سب سے مقبول حب ریلی کراس کا انعقاد باقاعدگی سے ہر سال کیا جاتا ہے، پہلے یہ ریس 10کلومیٹر پر مشتمل ہوا کرتی تھی تاہم اب حب ریلی کے ٹریک کو بڑھا کر 20کلو میٹر تک کردیا گیا ہے۔

20 کلومیٹر پر مشتمل ٹریک پاکستان کا سب سے چھوٹا ٹریک ہے لیکن خطرناک موڑ ، پتھریلے ،ریتیلے اور دشوار گزار راستوں کی وجہ سے ڈرائیورز کیلئے حب ریلی کا ٹریک سب سے دلچسپ ہوتا ہے۔

یہاں پر رفتار اور توازن کو برقرار رکھنا ڈرائیورز کیلئےسب سے بڑا چیلنج ہوتا ہے ، یہ وجہ کہ حب ریلی کیلئے ڈرائیور سالہ سال انتظار کرتے ہیں، اسٹاک کیٹگری میں شریک ڈرائیورز کی ریس صرف ایک لیپ پر مشتمل ہوگی۔

پریپیڈ کیٹگری کے ڈرائیورز کو ریس میں دو لیپ مکمل کرنا ہوں گے ، اگر کسی کیٹگری میں 4سے کم انٹریز ہوں گی تو وہ انٹری اگلی کیٹگری میں ضم یوجائے گی،خواتین کیٹگری میں 7سے 8انٹری ہوں گی جبکہ مردڈرائیورز 50کے قریب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ہونیوالی پہلی سائیکل ریس مقامی خاتون نے جیت لی

حب ریلی میں شریک ڈرائیور کی گاڑی میں رول بار کا ہونا لازمی ہے اس کے علاوہ ہیلمٹ ، سیٹ بیلٹ، فائر ایگزیکٹر اور فرسٹ ایڈ کٹ کو بھی دوران ریس لازمی قرار دیا گیا ہے، ان تمام احتیاطی تدابیر کے بغیر کوئی گاڑی ٹریک پر نہیں اتاری جائے گی۔

حب ریلی کی انعامی رقم 10لاکھ روپے پر مشتمل ہے ، 5لاکھ تیز ترین گاڑی کیلئے مختص ہیں ، حب ریلی کی بدولت موٹر اسپورٹس پاکستان میں پروان چڑھا رہا ہے۔

ایونٹ کا انعقاد ٹوئٹا ہائی وے کے چیف ایگزیکٹو شجاعت شیروانی کروارہے ہیں ، ،ٹوئٹا ہائی وے نے حب ریلی کی بنیاد ڈال کر پاکستان میں موٹر اسپورٹس کو ایک نئی زندگی دی،یہی وجہ ہے اب پاکستان میں موٹر اسپورٹس کے ایک درجن سے زائد ایونٹ مختلف شہروں میں ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Related Posts