پاک فوج اور بھارتی عسکری حکام کے مابین ہاٹ لائن رابطہ، جنگ بندی پر اتفاق کر لیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج اور بھارتی عسکری حکام میں ہاٹ لائن رابطہ، جنگ بندی پر اتفاق کر لیا گیا
پاک فوج اور بھارتی عسکری حکام میں ہاٹ لائن رابطہ، جنگ بندی پر اتفاق کر لیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاک فوج اور بھارتی عسکری حکام کے مابین ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس کے دوران جنگ بندی معاہدے پر سختی سے عملدرآمد پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارتی فوج کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا جس کے دوران بنیادی مسائل اور خدشات کے حل پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر بیان کے مطابق دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی باہمی گفتگو کے دوران ایل او سی (لائن آف کنٹرول) اور دیگر سیکٹرز کی صورتحال پر اچھے اور خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی۔ خطے میں پائیدار قیامِ امن کیلئے پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز نے مسائل کے حل پر اتفاق کیا۔

باہمی گفتگو کے دوران نقصِ امن اور تشدد کے مسائل اور خدشات حل کرنے پر زور دیا گیا۔ دونوں ممالک کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے پاک بھارت معاہدوں، سمجھوتوں اور لائن آف کنٹرول سمیت دیگر سیکٹرز پر جنگ بندی پر 24 اور 25 فروری کی درمیانی شب سے سختی سے عملدرآمد پر اتفاق کیا۔

ہاٹ لائن پر ہونے والی گفتگو میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کسی بھی غیر متوقع مسئلے یا غلط فہمی کے ازالے کیلئے ہاٹ لائن پر رابطے اور بارڈر فلیگ میٹنگ کے مروجہ طریقہ کار کو استعمال کرسکتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن  جو الیکشن ہارے، وہ دھاندلی زدہ ہوتا ہے۔شبلی فراز

Related Posts