ہاکی ورلڈکپ، ناک آؤٹ میچ میں بھارت کو شکست، ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیودہلی: بھارت کا ہاکی ورلڈکپ جیتنے کا خواب نامکمل رہ گیا، ناک آؤٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔

بھارت کے شہر بھوبنیشور میں کھیلے گئے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے ناک آوٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-5 سے شکست دے دی۔

دونوں ٹیمو ں کے درمیان مقررہ وقت میں مقابلہ 3۔3 گول سے برابر رہا تاہم میچ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی ایوارڈ تقریب میں رونالڈو کی پارٹنر کے جلوؤں کے چرچے

نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف کامیابی کے بعد ہاکی ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل کیلئے جگہ بنالی ہے، ہاکی ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل 24 جنوری کو نیوزی لینڈ اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Related Posts