سعودی ایوارڈ تقریب میں رونالڈو کی پارٹنر کے جلوؤں کے چرچے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سعودی النصر کلب کے کھلاڑی پرتگالی اسٹار رونالڈو کی پارٹنر جورجینا نے ہفتہ کو ریاض میں “جوائے ایوارڈز” کی تقریب میں شرکت کی اور سب کی توجہ حاصل کرلی۔

جورجینا نے اپنے فیشن سے مختلف میڈیا آؤٹ لیٹس کے کیمروں کو اپنی گرفت میں لے لیا۔ وہ جامنی رنگ کے قالین پر گہرے نیلے رنگ کے لباس میں ہیڈ ڈریس اور چمکتے ہوئے لگژری زیورات میں نمودار ہوئیں۔

انہوں نے سال 2023 کے لیے بہترین عرب خاتون ایتھلیٹ کا ایوارڈ پیش کرنے میں بھی حصہ لیا۔ انہوں نے تونس کی عالمی ٹینس چیمپئن انس جابر، مصری ایتھلیٹکس چیمپئن بسنت حمیدہ، سعودی ٹینس کھلاڑی یارا الحقبانی اور سعودی تیراک مریم صالح بن لادن کے ساتھ شرکت کی ۔ جورجینا نے سعودی تیراک مریم صالح کو ایوارڈ بھی دیا۔

یاد رہے ہفتہ کے روز ریاض میں “جوائے ایوارڈز” کی تقریب عرب دنیا اور دنیا کے فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔ عوامی ووٹ کی بنیاد پر بہترین ٹائٹل جیتنے والوں میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔ دیگر کو ان کے طویل فنی کیریئر کے اعتراف میں اعزازی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

Related Posts