حرا مانی اور انوشے عباسی نے بھی رقص کا چیلنج قبول کر لیا، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حرا مانی اور انوشے عباسی نے بھی رقص کا چیلنج قبول کر لیا، ویڈیو وائرل
حرا مانی اور انوشے عباسی نے بھی رقص کا چیلنج قبول کر لیا، ویڈیو وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی اور انوشے عباسی نے وائے ناٹ ڈانس چیلنج قبول کرتے ہوئے رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ حرا مانی اور انوشے عباسی کی مشترکہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ دونوں سہیلیوں نے 17 سیکنڈز کی مختصر ویڈیو میں خوب رقص کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اے مشتِ خاک میں فیروز خان کے کردارکو شک کا فائدہ دیا جاسکتا ہے۔اسد صدیقی

انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ انوشے عباسی کا کہنا تھا کہ ہم نے چیلنج قبول کیا ہے اور اپنے پسندیدہ گیت سانوں تے سوہناں پر رقص کیا۔ ہمیں خوبصورت دھن پر ڈانس کرکے بہت مزہ آیا۔

اداکارہ انوشے عباسی نے مداحوں کو بھی رقص کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ بھی اس گیت پر رقص کریں اور اپنی ویڈیو میں ہمیں ٹیگ کرکے دیکھنے کی دعوت دیں۔

انوشے عباسی کا مزید کہنا تھا کہ حرا مانی کے ہمراہ رقص کرکے بہت لطف اٹھایا اور میں بہت خوش ہوں کہ آپ کے ساتھ رقص کرنے کا موقع ملا۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی ویڈیو کی تعریف کی۔ 

متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ حرا مانی اور انوشے عباسی کی جوڑی کا رقص بہت پسند کیا اور اس پر تعریفی تبصرے کیے تاہم بعض صارفین نے سر عام رقص پر تنقید بھی کی۔ 

Related Posts