لاہور سے آٹے کے تھیلے غائب، حنا پرویز بٹ نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے آٹے کے تھیلے غائب ہو گئے ہیں جس پر ن لیگی رکنِ اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ تین ہفتوں بعد بھی لاہور میں آٹے کی قلت پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ شہر سے آٹے کے تھیلے غائب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کی زیرِ صدارت کابینہ کا اجلاس، ریکوڈک پر فیصلہ

ٹوئٹر پیغام میں رکنِ اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ 10 کلو اور 20 کلو کے آٹے کے تھیلے تاحال غائب ہیں۔ لاہور میں آٹے کی قلت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ہے۔

ن لیگی رکنِ اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد کا متن بھی شیئر کیا جس کے مطابق لاہور میں 3 ہفتے بعد بھی آٹے کی سپلائی بحال نہ ہوسکی۔ شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت مسلسل بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ آٹے کی قلت ختم کرنے کیلئے صوبائی حکومت کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھا رہی۔ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Related Posts