ہائیکورٹ نے نوکوٹ میں 2 بچیوں سے 20 ملزمان کی اجتماعی زیادتی کا نوٹس لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابر اعظم نے ویرات کوہلی سمیت دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔(فوٹو: فائل)
بابر اعظم نے ویرات کوہلی سمیت دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔(فوٹو: فائل)

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نوکوٹ میں 2 بچیوں سے 20 ملزمان کی اجتماعی زیادتی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے میرپور خاص کے اعلیٰ پولیس افسران کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر نوکوٹ میں 2 بچیوں کو اغواء کرکے 20 ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی میر پور خاص اور متعلقہ ایس ایس پی کو طلب کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ پولیس کالوٹ مار کا نیا طریقہ، گاڑیاں چراکر لوگوں سے تاوان لینا شروع کردیا

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے دونوں پولیس افسران کو 15 فروری کو 12 بجے رپورٹ کے ہمراہ عدالت میں پیشی کا حکم جاری کیا۔ رجسٹرار عدالتِ عالیہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

آج سے 3 روز قبل نوکوٹ تھانے کی حدود میں مسلح ملزمان نے ایک گھر میں داخل ہو کر 13 سالہ بچی سمیت 2 لڑکیوں کو اغواء کیا۔ 20 درندوں نے بچیوں کو رات بھر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اگلے ہی روز ایک پولیس اہلکار کے گھر چھوڑ دیا تھا۔

سندھ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی، تاہم ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے پولیس سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے جس سے ملزمان کی گرفتاری کی امید پیدا ہوگئی۔ 

Related Posts