شادی نہیں ہورہی تو گھبرانا کیوں؟ اپنی پسند کا جیون ساتھی یہاں سے تلاش کرلیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Here’s how you can find your spouse online
ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شادی کا لڈو کھانا ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے حالانکہ شادی کے لڈو کے بارے میں یہ بھی مشہور ہے کہ جو کھاتا ہے وہ بھی پچھتاتا ہے اور جو نہیں کھاتا وہ بھی پچھتاتا ہے ، اس لئے اکثر لوگ یہ لڈو کھا کر پچھتانا پسند کرتے ہیں لیکن جہاں کچھ لوگوں کو یہ لڈو ایک بار بھی نصیب نہیں ہوتا وہیں کئی لوگ بار بار اس لڈو کا لطف اٹھاتے ہیں  تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں بہت تلاش بسیار کے باوجود جیون ساتھی نہیں ملتا، تو ایسے لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس رپورٹ میں ہم آپ کو آپ کی پسند کے جیون ساتھی کی تلاش کا درست طریقہ بتانے والے ہیں۔

یہاں ہم آپ کو چند مشہور ایپس کے بارے میں بتائیں گے جہاں آپ آسانی سے اپنے لئے ساتھی تلاش کرسکتے ہیں۔

مسلم میٹریمونل Muslim Matrimonial
مسلم میٹریمونل شادی کے خواہش مند افراد کو پسندیدہ جیون ساتھی تلاش کرنے میں بہت مدد دیتا ہے، یہاں پیشہ ورانہ طور پر پروفائلز کی احتیاط سے تصدیق کی جاتی ہے۔ مسلم کمیونٹی کے اندر ایک بامعنی تعلق تلاش کرنا اور جیون ساتھی کی تلاش اب کوئی مشکل نہیں ہے۔

موزMuzz
یہ پلیٹ فارم پہلے Muzmatch کے نام سے جانا جاتا تھا،موز ایک مفت ایپ ہے جو شادی کیلئے سنجیدہ افراد کی مدد کیلئے بنائی گئی ہے، یہاں 6 ملین تک سنگل مسلمان ساتھی کی تلاش میں ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں۔
تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق موز کے ذریعے 200000 سے زیادہ شادیاں ہوچکی ہیں اور پوری دنیا میں ہر روز 300 نئے جوڑے بنتے ہیں۔

شادی ڈاٹ اوآرجیShaadi.org.pk
شادیوں کے حوالے سے Shaadi.org.pkسب سے پرانی سائٹس میں سے ایک ہے،یہ سائٹ 2003 میں قائم کی گئی تھی اور لائسنس یافتہ میرج بیورو ہے جو سخت ضابطہ اخلاق کے تحت کام کرتا ہے۔یہاں سے آپ کو اپنی پسند کا جیون ساتھی تلاش کرنے میں زیادہ مشکل نہیں پیش آئے گی۔

Related Posts