پشاور میں تیز بارش ، بی آر ٹی انڈرپاسز میں پانی بھر گیا، بس سروس معطل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور میں تیز بارش ، بی آر ٹی انڈرپاسز میں پانی بھر گیا، بس سروس معطل
پشاور میں تیز بارش ، بی آر ٹی انڈرپاسز میں پانی بھر گیا، بس سروس معطل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور سمیت خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش نے چاروں اطراف جھل تھل کردیا ہے۔ پشاور کا بی آر ٹی بس سروس منصوبہ بارش برداشت نہ کرسکا۔ جگہ جگہ سے چھتیں ٹپکے سے انڈر پاسز پانی سے بھر گئے ہیں۔ بی آر ٹی روٹ پر پانی بھرنے سے بس سروس معطل کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختون خوا کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بارش نے ميونسپل اداروں کی کارکردگی کا پول کھول ديا۔ برسات کی وجہ سے شہر کے نشيبی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں جو اب تالاب کا منظر پیش کر رہے۔

بارش کا پانی اطراف کے گھروں ميں بھی داخل ہوگيا ہے، جس کی وجہ سے شہريوں کو شديد مشکلات کا سامنا ہے۔ بارش کے پانی سے بی آرٹی گلبہار اسٹیشن کی چھت بھی ٹپکنے لگی۔

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی پشاور کی تعمیر پشاور ڈویلیپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کی گئی۔ ایک سال میں تمام مرمتی کام پی ڈی اے کی ذمہ داری ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ بارش کے پانی کی نکاس کے فوری بعد فیڈر روٹ سروس کو دوبارہ فعال کردیا جائے گا۔ بی آر ٹی مرکزی راہداری پر سروس بال تعطل جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بارش کے کھڑے پانی سے بی آر ٹی بسوں کو نقصان پہنچانے کے خدشے سے سروس کو عارضی طور پر معطل کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سوات ميں لائیکوٹ کے مقام پر گلیشیئر گرنے سے کالام شاہراہ بند ہوگئی۔ کالام مینگورہ کی مرکزی شاہراہ بند ہونے سے مسافر پھنس کر رہ گئے اور پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں ميں بارش اور برف باری سے جاتی سردی لوٹ آئی ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد سميت پنجاب کے کئی شہروں ميں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ  بھی پڑھیں: پی ڈی ایم اے نے سندھ میں گرج چمک کے ساتھ تیزبارشوں کی پیش گوئی کردی

پنجاب کے مختلف شہروں ميں بارش کی وجہ سے مختلف حادثات ميں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بہاولنگر ميں فصل کو بھی نقصان پہنچایا۔ بہاول پور کی تحصيل حاصل پور ميں پيٹرول پمپ پر آسمانی بجلی گرگئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Related Posts