اگلے 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
شہر قائد میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک رہے جبکہ وسطی اور زیریں علاقوں میں شدید گرمی پڑ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں ہفتے کی شام گرد آلود ہوائیں کے ساتھ آندھی چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور وسطی اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا تھا تاہم ڈی جی خان میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث کارشوروم مالکان پر مقدمہ درج

Related Posts