پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی کی وجہ سے نہیں ہوا۔حماد اظہر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ، حماد اظہر نے پاکستان کا نام نکالنے کا کریڈٹ اپنی ٹیم کو دیدیا
ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ، حماد اظہر نے پاکستان کا نام نکالنے کا کریڈٹ اپنی ٹیم کو دیدیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق وزیرِ توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی کی وجہ سے نہیں ہوا بلکہ پی ڈی ایم نے ملکی معیشت تباہ کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی کی وجہ سے نہیں ہوا جبکہ پی ڈی ایم نے معیشت کو تباہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکمشت بڑا اضافہ

ٹوئٹر پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ پی ڈی ایم کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں انتہائی کم ہوچکی ہے۔ اس لیے تیل سمیت تمام درآمد شدہ اشیاء اب بہت زیادہ مہنگی پڑیں گی۔ یہ سب حکومت تبدیلی کے باعث ہوا۔

ایک اور ٹوئٹر پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ ملکی معیشت کمزور ہوچکی ہے اور ہماری کرنسی روپے کی قدر ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ گر گئی ہے۔ پی ڈی ایم دور میں روپے کی قدر میں 80 روپے کی گراوٹ آئی۔

پیغام میں حماد اظہر نے موجودہ حکومت کی جانب سے  کہا کہ پیٹرول، ڈیزل، بجلی اور ہر دوسری چیز کی قیمت بہت جلد اور بہت زیادہ بڑھتی نظر آئے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکمشت 35 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے۔

Related Posts