کوہاٹ، تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوب جانے سے مدرسے کے 17 کمسن بچے جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں مدرسے کے 25 سے زائد بچوں سے بھری کشتی ڈوب گئی جس پر سوار بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔ حادثے کے نتیجے میں 17 بچے جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں مدرسے کے بچوں سے بھری کشتی ڈوب جانے کے باعث کشتی پر سوار 25 سے زائد بچے ڈوب گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

لنک روڈ پر ڈوبنے والی کار کے ڈرائیور کی لاش 12 روز بعد مل گئی

کوہاٹ میں بچوں کو تاندہ ڈیم سے نکالنے کیلئے ریسکیو 1122 کی ٹیم موقعے پر پہنچ گئی تاہم ریسکیو 1122 کوہاٹ کے پاس غوطہ خور نہیں ہیں۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ پشاور سے غوطہ خور طلب کر لیے گئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 11بچوں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی اور گرد و نواح میں شدید بارشوں کے دوران ملیر لنک روڈ پر برساتی ریلے میں بہہ جانے والی کار کے ڈرائیور کی لاش 12 روز بعد پیرکی صبح مل گئی۔

 افسوس ناک واقعے میں میاں بیوی اور 4 بچوں سمیت مزید 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔واقعے کی مزید تفصیلات ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر نے میڈیا کو بتائیں۔

 عرفان علی بہادر کے مطابق حیدر آباد کا رہنے والا ڈرائیور کراچی کی 1 فیملی کے 6 ارکان کو حیدر آباد لے کر جانے لگا جبکہ برساتی ریلہ ندی کے پل اور مرکزی شاہراہ سے اوور فلو ہو کر گزر رہا تھا۔

Related Posts