راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، جڑواں شہر راولپنڈی اور دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، ہری پور اور گردونواح میں آج آنے والے زلزلے کے باعث عوام کی بڑی تعداد کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے  گھروں سے نکل آئی۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ،شہریوں میں خوف و ہراس
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 150 کلومیٹر زیرِ زمین جبکہ اس کا مرکز تاجکستان تھا۔

راولپنڈی اسلام آباد، مری، ہری پور، ایبٹ آباد اور جہلم میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تاحال زلزلے سے ہونے والے کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  جنوب مغربی خطے کے کچھ حصوں میں 3.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

آج سے 10 روز قبل بلوچستان کے ہرنائی، لورالائی اور دیگر علاقوں میں ہلکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خاران کے جنوب میں 01:19 پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

جنوری کے آغاز میں  اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں انتہائی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، میانوالی، پشاور، سوات، مردان سمیت پنجاب اور کے پی کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے 5 جنوری کو محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

Related Posts