پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ مارکیٹ میں 1 ہزار 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 32 ہزار 500 کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔بلندی کی حد عبور کرنے کے باعث کاروبار کو کچھ وقت کے لیے معطّل کرنا پڑا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے آخری روز 31 ہزار 329 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کا آغاز ہوا جس کے بعد ابتدائی طور پر 1 ہزار 544اعشاریہ 86 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ معطلی کے بعد کاروبار دوبارہ شروع ہوا تو پوائنٹس میں معمولی سی کمی دیکھنے میں آئی۔ 

ابتدا میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1544.86 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 32 ہزار 500 کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 32 ہزار 874.32 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جو بعد ازاں معمولی کمی کے بعد 32 ہزار 831.83 کی سطح پر آگیا۔ 

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر کاروبار کی صورتحال مثبت رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 4.80 فیصد اضافہ ہوا۔ مجموعی طور پر 100 انڈیکس میں 1502.37 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز کے دوران بھی اُتار چڑھاؤ کے بعد تیزی دیکھنے کو ملی، 100 انڈیکس 87 پوائنٹس بڑھ گیا۔

بدھ  کی طرح اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا، کاروبار کے آغاز کے موقع پر غیر یقینی کے بادل چھائے رہے جس کے بعد پہلے ڈیڑھ گھنٹے کے دوران 212.05 پوائنٹس نیچے آگئے  اور انڈیکس 31030.14 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں 87پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی

Related Posts