HBLپی ایس ایل 7، کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 125رنز کا ہدف دیدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: HBLپی ایس ایل 7 کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو جیت کے لئے125 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے (پی ایس ایل) 7 کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور کپتان بابر اعظم نے اننگز کا آغاز سست انداز میں کیا، جبکہ ملتان سلطانز کے ڈیوڈ ویلی نے پہلا اوور کرایا۔ شرجیل خان 43 رنز بناکر عمران طاہر کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم 23 رنز بناکر خوشدل شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد نبی نے 10 سکور بنائے اور عمران طاہر کا شکار بنے جبکہ ٹام لیمنبے صرف 1 رنز بناکر عمران طاہر کو ہی وکٹ دے بیٹھے، جوئے کلارک کی اننگز 26 سکور پر ختم ہو گئی۔

مزید پڑھیں: HBLپی ایس ایل 7 کی افتتاحی تقریب، نیشنل اسٹیڈیم روشنیوں سے جگمگا اُٹھا

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنزاسکور کئے، ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر نے 3، شاہنواز دھانی اور خوشدل شاہ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔