عمانی عمرہ زائرین کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمانی عمرہ زائرین کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عمانی زائرین کو سعودی وزارت حج و عمرہ نے مدینہ منورہ کی زیارت اور عمرے کے لیے ایئرپورٹس، بندرگاہوں او بری سرحدی چوکیوں کے راستے سال بھر مملکت میں داخلے سہولت فراہم کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمان سے آنے والے زائرین نسک ایپ کے ذریعے عمرہ اور ریاض الجنہ کا پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

عمانی زائرین کو سعودی وزارت نے نسک ایپ کے ذریعے ویزے کے اجرا اور ویزے میں ایک سال تک توسیع کی سہولت دی ہے۔عمانی زائرین ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 90 روز کے لیے ایک ویزے پر کئی بار مملکت آسکیں گے۔

عمانی زائرین کے لیے مکمل انشورنس کی قیمت 87.4 ریال سے کم کرکے 64.8 ریال کردی گئی ہے۔وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمانی شہری ہر طرح کے ویزے پر نسک ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ جاری کراسکیں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں گزشتہ سال ایک کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار سے زائد زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کی جو اب تک ایک سال میں ریکارڈ تعداد ہے۔

Related Posts