اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے حکومتی کمیٹی کی بی اے پی وفد سے ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Government's negotiation committee meets BAP

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حکومت کے اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کے سلسلے میں قائم حکومتی کمیٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات میں بلوچستان میں ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد میں زبیدہ جلال، خالد مگسی، احسان اللہ ریکی اور دیگر شریک تھے، بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاقی کابینہ میں وزارت نہ ملنے تحفظات کا اظہار کیا جبکہ اپنے حلقوں کیلئے ترقیاتی فنڈز جاری نہ ہونے پر بھی حکومت سے شکوہ کیاگیا۔

حکومت نے اہم اتحادی بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات جلد دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا خاتمہ وزیر اعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم اورجی ڈی اےکے بعد مسلم لیگ (ق) کے بھی حکومت سے تحفظات

وزیر اعظم عمران خان جلد بلوچستان کا دورہ بھی کریں گےاور بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کا اجراء یقینی بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کا وفد آج ق لیگ قیادت سے بھی ملاقات کرے گااور ق لیگ کےتحفظات دور کرنے کی کوشش کریگا۔

Related Posts