مرکزی و صوبائی حکومتیں ناگہانی آفت سے نپٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں‘ سراج الحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجلی کے ٹیرف میں آئی ایم ایف کے حکم پر کیا گیا اضافہ مسترد کرتے ہیں، سراج الحق
بجلی کے ٹیرف میں آئی ایم ایف کے حکم پر کیا گیا اضافہ مسترد کرتے ہیں، سراج الحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ کرونا سے خوف زدہ ہونے کی بجائے عوام اللہ سے رجوع اور توبہ و استغفار کو اپنا معمول بنائیں۔ حکومت وعظ و نصیحت کی بجائے کرونا سے بچاؤکے لیے عملی اقدامات پر فوکس کرے۔ اب تک کی صورتحال سے واضح ہو گیاہے کہ مرکزی و صوبائی حکومتیں کسی ناگہانی آفت سے نپٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں۔

بہت سی بیماریوں سے دنیا بھر میں روزانہ ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن جاتے ہیں مگر کرونا کا اتنا خوف و ہراس پھیلا دیا گیاہے کہ دنیا کے ہر ملک میں مرنے والوں کی تعداد دن میں درجنوں بار بتائی جاتی ہے۔ عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، باوضو رہیں، پانچ وقت نماز کے بعد اللہ تعالیٰ سے دعا و استغفار کریں۔

حکومت ہر چھوٹے بڑے ہسپتال میں کرونا کی تشخیص اور علاج کا انتظام کرے صرف چند بڑے شہروں میں علاج کی سہولت دینا چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں رہنے والے کروڑوں عوام نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔

اجلاس میں الخدمت سندھ کے صدر ڈاکٹر سید تبسم جعفری، ناظم عمومی محمد دین منصوری اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات اور وبائیں انسانوں کو اپنے خالق کی طرف رجوع کرنے کا پیغام دیتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ انسانوں کو متوجہ کرتے ہوئے فرماتاہے کہ اے انسان تجھے جو بھلائی بھی حاصل ہوتی ہے وہ اللہ کی عنایت سے ہوتی ہے اور جو مصیبت آتی ہے وہ تیرے اپنے اعمال کی بدولت آتی ہے۔

اس وقت عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنی طاقت کے گھمنڈ اور سائنسی ترقی کے زعم میں مبتلا دنیا کی ترقی یافتہ قوموں کو بھی اللہ تعالیٰ کے سامنے جھکنا اور اس کے اقتدار و اختیار اور حاکمیت کو تسلیم کرنا ہوگا۔ حکومت کی طرف سے کرونا وائرس کی تشخیص، علاج اور عوامی آگاہی کے حوالے سے نااہلی کا مظاہرہ دیکھنے میں آرہاہے۔

Related Posts