عوام کیلئے خوشخبری، حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام کیلئے خوشخبری، حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
عوام کیلئے خوشخبری، حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں آج نہیں بڑھا رہے تاہم کسی بھی وقت دوبارہ تعین کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہمارے لئے بارودی سرنگیں بچھا کر گئے ہیں، عمران خان کی پالیسی اور نااہلی کی وجہ سے ملکی معیشت شدیدخسارے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی درآمد کرنے کی ضرورت نہیں، اس سال 45 بلین ڈالر کا تجارتی خسارہ برداشت کرنا پڑے گا۔ زراعت کو ٹھیک نہ کر سکے تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران امداد اور قرض ادائیگی کے التوا سے گزشتہ حکومت کو فوائد ملے مگر عوام تک منتقل نہیں کئے گئے۔گزشتہ دور حکومت میں گندم اور کھاد افغانستان میں سمگل ہوئی۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کی شوگر ملوں کو 70 روپے فی کلو چینی فروخت کرنے کی ہدایت

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کاٹن اور دوسری زرعی اجناس درآمد کریں گے، چینی سستی دے رہے ہیں، مزید سستی کرنے کا کہہ دیا۔ 4 بلین ڈالر کا خوردنی تیل درآمد کریں گے۔

Related Posts