گوگل بھی معاشی مشکلات کا شکار، 12000ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل کا صارفین کے لئے زبردست تحفہ
گوگل کا صارفین کے لئے زبردست تحفہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیو یارک: دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کی کمپنی بھی مالی مشکلات کا شکار ہوگئی۔ گوگل نے 12 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ان کے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے ملازمین کے نام ای میل میں اعلان کیا کہ کمپنی 12 ہزار ملازمین کو عہدوں سے فارغ کرنے والی ہے جبکہ بین الاقوامی سطح پر معاشی مسائل کے پیشِ نظر گوگل سمیت مختلف کمپنیاں ملازمین کم کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈارک انرجی کیمرے سے اربوں نئے اجرامِ فلکی دریافت

بھارتی نژاد سی ای او سندر پچائی نے کہا کہ میں اپنے ملازمین کو بہت ہی تکلیف دہ خبر دے رہا ہوں۔ ہم  نے کافی غور وخوض کے بعد گوگل کے 12 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ گزشتہ 2 برس سے پیش آنے والی مشکل مالی صورتحال ہے۔

عالمی کساد بازاری کے باعث بڑی بڑی کمپنیوں سے ملازمین کی تخفیف کا عمل جاری ہے۔ روس یوکرین جنگ سے شروع ہونے والی بین الاقوامی مندی اسٹاک مارکیٹس سے نکل کر کمپنیز تک جا پہنچی ہے جو ملازمین کی تعداد کم کرکے اپنے معاشی مسائل حل کرنا چاہتی ہیں۔

رواں ہفتے کے اوائل میں مائیکرو سافٹ نے 10 ہزار جبکہ ایمازون نے 11 ہزار ملازمین کو عہدوں سے فارغ کردیا۔ گوگل کے سی ای او نے فارغ کیے جانے والے ملازمین سے معذرت کرتے ہوئے امید کی کہ یہ تبدیلیاں گوگل ملازمین کے مستقبل کو متاثر نہیں کریں گی۔ 

 

Related Posts