گوگل نے اپنا ڈوڈل شہر قائد کا درد رکھنے والی پروین رحمان کے نام کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نے اپنا ڈوڈل شہر قائد کا درد رکھنے والی پروین رحمان کے نام کردیا
گوگل نے اپنا ڈوڈل شہر قائد کا درد رکھنے والی پروین رحمان کے نام کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد کی محرومیوں کا دل سے احساس کرنے والی پروین رحمان 8برس قبل فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئیں تھیں۔ پروین رحمان کی کارکردگی اور ان کے خلوص کا گوگل بھی معترف ہوگیاہے۔

سماجی کارکن پروین رحمان کی سماجی خدمات اور قربانی کی بدولت دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل پاکستان کی سماجی کارکن پروین رحمان کے نام کردیا گوگل نے یہ خراجِ عقیدت پروین رحمان کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں پیش کیا۔

Google Doodle celebrated the 65th birthday of Perween Rahman. Source: Google

خیال رہے کہ 13 مارچ 2013 کو سماجی کارکن پروین رحمان کو کراچی کے منگھو پیر روڈ پر اپنے دفتر جاتے ہوئے ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے فائرنگ کرکے بے رحمی سے قتل کردیا تھا۔

سماجی کارکن پروین رحمان کے بے رحمانہ قتل کے بعد پولیس تحقیقات کے سلسلے میں تحریک طالبان پاکستان کے مقامی رہنما قاری بلال کو گرفتار کرنے پہنچی تو وہ جعلی مقابلے میں مارا گیا تھا، جس کے بعد کیس کی فائل بند ہوگئی تھی۔

سپریم کورٹ نے بعد ازاں اپریل 2015 میں اس کیس کا از خود نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات دوربارہ کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس پر ایک جے آئی ٹی بنائی گئی تھی جس نے رحیم سواتی کو خیبرپختون خواہ کے علاقے سے گرفتار کیا اور پھر اس نے تفتیش کے دوران پروین رحمان کے قتل کا اعتراف بھی کیا۔

پروین رحمان نے ایک صحافی کو دیئے گئے اپنے آخری انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہیں لینڈ گریبر اور دیگر جرائم پیشہ افراد کی جانب سے ہراساں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔

مزید پڑھیں: لیجنڈاداکار معین اختر کا یوم پیدائش، گوگل نے بھی خراج عقیدت پیش کیا

عدالت کی جانب سے مقدمے میں گرفتار سیاسی جماعت کے 3کارندوں کے اعتراف اور جرم ثابت ہونے پر انہیں 57سال 6 ماہ قید کا حکم دیا، جن میں احمدخان عرف، امجدحسین اور ایازسواتی شامل ہیں۔گرفتار مجرم رحیم سواتی کو 50سال قید اور بیٹے عمران کو سہولت کاری کرنے پر 7 سال 6 ماہ قید کی سزا سنائی۔

Related Posts