ایل پی جی صارفین کیلئے خوشخبری، قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بھی بڑی کمی کردی گئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کی بڑی کمی کردی۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاجس کے مطابق درآمدی اور مقامی ایل پی جی کی قیمت197 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آٹے کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی کردی گئی

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 438 سستا کردیا گیا ہے جس کے بعد 11.8 کلو کے ایل پی جی سلینڈر کی نئی قیمت 2322 مقرر کی گئی ہے۔

کمرشل سلینڈرکی قیمت میں 1686 روپے کی کمی ہوئی ہے، ایل پی جی کا کمرشل سلینڈر8933 روپے میں فروخت ہوگا۔

Related Posts