کاروباری ہفتے کے آغاز میں آج پیر 16 جون 2025 کو پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں استحکام دیکھا جارہا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور پشاور سمیت تمام بڑے شہروں میں فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت 363000 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 311213 روپے پر برقرار ہے اور یہ نرخ دوپہر 3 بجے تک مؤثر رہیں گے جس کے بعد ایسوسی ایشن نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
City | Gold per Tola 24 karat | Gold per 10 Grams 24 karat |
Karachi | Rs.363,000 | Rs311,213 |
Islamabad | Rs.363,000 | Rs311,213 |
Lahore | Rs.363,000 | Rs311,213 |
Multan | Rs.363,000 | Rs311,213 |
Peshawar | Rs.363,000 | Rs311,213 |
گزشتہ کاروباری سیشن میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جہاں فی تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہوکر 363000 روپے جبکہ 10 گرام سونا 1206 روپے اضافے سے 311213 روپے کا ہوگیا تھا۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا، جہاں فی اونس سونا 15 ڈالر اضافے سے 3432 ڈالر تک پہنچ گیا۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا جس کے تحت فی تولہ 24 قیراط چاندی 7 روپے اضافے سے 3787 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت بڑھ کر 3246 روپے تک جا پہنچی۔