سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ
سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شادیوں کے سیزن کے دوران مانگ میں تیزی آنے کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے کو ملا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 700روپے فی تولہ کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سونے کی قیمت 700 روپے فی تولہ اور 601 روپے فی 10 گرام اضافے کے ساتھ بالترتیب 148,400 روپے اور 127,230 روپے پر آکر رکی۔

مجموعی طور پر گزشتہ دو سیشنز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

مقامی منڈیوں کے لیے سونے کی قیمت کا تعین عالمی منڈیوں میں اس کی قیمتوں، روپے اور ڈالر کی شرح تبادلہ اور مقامی منڈیوں میں طلب اور رسد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 157.21 پوائنٹس کی مندی

بین الاقوامی مارکیٹ میں، سونے کی قیمت 3 ڈالر فی اونس کم ہو کر 1,644 ڈالر پر طے ہوئی کیونکہ ڈالر کی قدر میں کچھ کمی آئی۔

Related Posts