ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ سامنے آیا ہے، فی تولہ سونا 500 روپے اضافے سے 2 لاکھ 15 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ۔

ذرائع کے مطابق دس گرام سونا 429 روپے اضافے سے 1 لاکھ 84 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ۔عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 5 ڈالرز اضافے سے 2047 فی اونس ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، بینچ مارک KSE-100 انڈیکس میں منگل کو کاروباری سیشن کے دوران 514 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

مارکیٹ بند ہونے پر بینچ مارک انڈیکس 514.81 پوائنٹس یا 0.81 فیصد اضافے کے ساتھ 64,454.22 پر بند ہوا۔

گزشتہ روز 12.515 بلین روپے مالیت کے 298,699,061 حصص کے مقابلے میں آج کاروبار کے دوران کل 425,709,896 حصص کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 24.995 بلین روپے تھی۔

اسٹاک مارکیٹ میں تقریباً 354 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 209 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 127 کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 18 کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Related Posts