سونے کی قیمت میں 3800 روپے کی کمی، چاندی بھی سستی، جانیں 14 ستمبر کے فی تولہ تازہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیموں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں ایک تولہ سونا 3 ہزار 800 جبکہ فی تولہ چاندی 122 روپے سستی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق بروز پیر 14 ستمبر 2026 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 53 ہزار 336 روپے کی سطح پر آگئی ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 ہزار 258 روپے کی کمی 3 لاکھ 88 ہزار 662 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 2 ہزار 987 روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 56 ہزار 286 روپے کا ہوگیا ہے۔

مقامی صرافہ بازا میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے جہاں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 122 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 802 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 105 روپے کمی سے 5 ہزار 831 روپے مقرر کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ کے نرخ

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ ریٹ لسٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4,308 ڈالر رہی جوکہ 38 ڈالر کی کمی ظاہر کرتی ہے۔

بین الاقوامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا جہاں فی اونس چاندی کا ریٹ 63.23 ڈالر رہا جوکہ گزشتہ قیمت کے مقابلے میں1.22 ڈالر کم ہے۔

Related Posts