ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: دو روز کے دوران سونے کی قیمتوں میں 3100 روپے کمی واقع ہوگئی۔ جمعرات کو فی تولہ سونا 1800 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔

دس گرام سونے کی قیمت 1543 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 87 ہزار 71 روپے ہوگئی۔عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 15 ڈالرز کمی سے 2067 فی اونس کی سطح پر آگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مندی کی صورتحال دیکھنے کو ملی، مارکیٹ 7 پوائنٹس کی کمی سے 64 ہزار 639 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران مجموعی طور پر 359 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 155 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 183 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 54 کروڑ 57 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی۔اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی مالیت 15 ارب 7 کروڑ سے زائد کی ہوگئی۔

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ

مارکیٹ کی بلند ترین سطح 64,936 جبکہ کم ترین سطح 64,098 پوائنٹس رہی۔

Related Posts