غلام سرور خان نے اسلام آباد میں 4 سالہ بچی کی ہلاکت پر رپورٹ طلب کر لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غلام سرور خان نے اسلام آباد میں 4 سالہ بچی کی ہلاکت پر رپورٹ طلب کر لی
غلام سرور خان نے اسلام آباد میں 4 سالہ بچی کی ہلاکت پر رپورٹ طلب کر لی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان نے دارالحکومت کے ائیرپورٹ پر 4 سالہ بچی کے سیڑھیوں سے گر کر ہلاک ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے معاملے پر اسلام آباد ائیرپورٹ کے منیجر سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طو پر واقعہ حادثے کا نتیجہ محسوس ہوتا ہے۔

بچی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ 4 سالہ معصوم بچی کی موت کا انتہائی افسوس ہے۔ ہم اسلام آباد ائیرپورٹ کی برقی سیڑھیوں کو محفوظ بنائیں گے۔

اظہارِ تعزیت کے دوران وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا کہ سیڑھیوں کو محفوظ بنا کر یہ بات یقینی بنائی جائے گی کہ آئندہ ایسا حادثہ نہ ہو۔دُعا ہے اللہ تعالیٰ بچی کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں 4 سالہ  ائیرپورٹ کی برقی سیڑھیوں سے گر کر بری طرح زخمی ہو گئی جسے پمز ہسپتال بھیجا گیا، تاہم بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز صبح کے وقت پیش آیا۔ 4 سال بچی 9 بج کر 19 منٹ پر ائیرپورٹ کے لیول 3 سے لیول 1 پر گری۔

مزید پڑھیں:  ائیر پورٹ پر 4 سالہ بچی برقی سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق

Related Posts