غنا علی کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غنا علی کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
غنا علی کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی نے خود کو مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی سے مشابہہ قرار دے دیا۔

اداکارہ غنا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے خود کو بھارت کی امیر ترین شخصیت نیتا امبانی سے مشابہہ قرار دے کر سوشل میڈیا صارفین کو متوجہ کرلیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ghana Ali Umair (@ghanaaliofficial)

شیئر کی گئی ویڈیو میں غنا علی اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ،’آپ نے مجھ سے اس لیے شادی کی کیونکہ میں نیتا امبانی سے مشابہت رکھتی ہوں؟

غنا علی کے شوہرعمیر گلزار جواب میں کہتے ہیں کہ ’شکل ملتی ہے لیکن بینک بیلنس نہیں ملتا۔‘

اداکارہ غنا علی نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ،’میں جانتی ہوں کہ میں نیتا امبانی کی طرح نہیں لگتی براہ کرم اس ویڈیو کو صرف مذاق کے طور پر لیں۔

سوشل میڈیا صارفین کو غنا علی کا خود کو نیتا امبانی کہنا بھی کچھ خاص نہ بھایا، بعض صارفین نے انہیں کہا کہ وہ اس سلسلے میں ووٹنگ کرالیں۔

Related Posts