جنرل ہارون اسلم اور اعجازاعوان نے بھی آڈیوکو جعلی قرار دیدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:جنرل (ر)اسلم بیگ کے بعد لیفٹیننٹ جنرل(ر)ہارون اسلم اورمیجر جنرل(ر)اعجاز اعوان نے بھی اپنے سے منسوب بیانات کی تردید کردی۔

جنرل(ر)ہارون اسلم اورمیجر جنرل(ر)اعجاز اعوان نے خود سے منسوب بیانات کو دشمن کی سازش قرار دکردیتے ہوئے مسترد کردیا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) ہارون اسلم نے کہا کہ 40 سال پاک فوج میں خدمات سرانجام دی ہیں، مجھ سے منسوب آڈیو جعلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی آڈیو کو مختلف تصاویر لگا کر دانستہ طور پر پھیلایا جا رہا ہے، آڈیو میں نہ آواز میری ہے نہ ہی ایسی غیر ذمہ دارانہ گفتگو کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:آئی ایس پی آر نے سابق آرمی چیف اسلم بیگ سے منسوب آڈیو کلپ جعلی قرار دیدیا

اُن کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے پاکستان کے اندر سے یہ حرکت ہے تو بہت قابل شرم ہے، شرم کی بات ہے ریٹائرڈ افسر کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

دوسری جانب میجر جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا ہے کہ مجھ سے منسوب ایک جعلی آڈیو زیر گردش ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے ادارے نے مجھے عزت، وقار اور شناخت دی، میری شان نہیں کہ اپنے ادارے پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کروں۔