موسم سرما میں گیس کس وقت ملے گی؟ صارفین کے لئے اہم خبر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موسم سرما گیس کس وقت ملے گی؟ صارفین کے لئے اہم خبر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: نگران حکومت نے موسم سرما میں گیس کی فراہمی سے متعلق اہم وضاحت جاری کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے گیس کنکشنز پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ موسم سرما میں گیس مہنگی ہونے کے ساتھ صرف 8 گھنٹے کے لئے دستیاب ہوگی۔

نگران وزیر توانائی محمد علی نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ موسم سرمامیں گیس مہنگی ہونے کے ساتھ صرف 8 گھنٹے کے لئے فراہم کی جائے گی۔

نگران وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ صبح، دوپہر اور شام کے اوقات میں گیس ملے گی تاہم سردیوں میں 8گھنٹے گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

دسمبر کیلئے 2 ایل این جی کارگوز کا بندوبست کرلیا ہے اور جنوری کیلئے بھی 2 ایل این جی کارگوز منگوائیں گے۔

عوام کیلئے بری خبر، یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

نگران وزیر توانائی نے کہا کہ نئے گیس کنکشنز پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ملک میں جتنی گیس ہے اتنی ہی ملے گی، نئے کنکشنز کیلئے ملک میں گیس نہیں ہے۔

Related Posts