عوام کیلئے بری خبر، یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کرنے کی تیاریاں کی جانے لگیں، یکم نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 0.82 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہونا بتائی گئی ہے۔

پی آئی اے کی 49مزید پروازیں منسوخ، 10 روز میں اربوں کانقصان

خیال رہے کہ بین الاقوامی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3.14 اور 1.14 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔

نگران حکومت کی جانب سے 16 اکتوبر کوپیٹرول 40 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

دوسری جانب قومی ائیر لائن کی آج روانہ ہونے والی 49ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ قومی ائیر لائن کے مخصوص طیاروں کو ہی ایندھن مہیا کیاجارہا ہے۔ کراچی سے اسلام آباد کی 5، کراچی سے تربت کی 2 پروازیں منسوک ہوگئیں۔

Related Posts