فرانس نے اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فرانس نے اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کردی
فرانس نے اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: فرانس نے اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے جس کی فرانسیسی سفارت خانے نے تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی سفارت خانہ حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کو حفاظتی نوٹ بھیجا ہے۔ فرانسیسی شہریوں کو نوٹ پاکستان کی حالیہ صورتحال پر بھیجا گیا۔

فرانسیسی سفارت خانہ حکام نے کہا کہ ہم نے اپنے شہریوں کو وقتی طور پر حفاظتی اقدام کیلئے پاکستان چھوڑنے کا کہا ہے۔ پاکستان میں فرانسیسی سفارتخانہ کھلا رہے گا اور اپنا کام جاری رکھے گا۔

سفارتخانہ حکام نے کہا کہ ہم کورونا کے باعث محدود اسٹاف کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ سفارت خانہ محدود اسٹاف کے باوجود پوری طرح فعال ہے۔ فرانسیسی شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔ 

یادد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں فرانس سے تعلقات پر گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اراکین نے کورونا کیسز بڑھنے کے باوجود اپوزیشن کے جلسوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ برس 8 دسمبر کو وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے۔ کابینہ نے فرانس کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر مسلم ممالک سے مشاورت کا ٹاسک وزیر خارجہ کو سونپ دیا۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس، فرانس سے تعلقات پر مسلم ممالک سے مشاورت کا فیصلہ

Related Posts