پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم میلبرن سے دبئی روانہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم میلبرن سے دبئی روانہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میلبرن:پاکستان ویمن ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے میلبرن سے دبئی روانہ ہوگئی، ویمن ٹیم دبئی سے کیپ ٹاؤن روانہ ہوگی۔

کوچ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سلیم جعفر کا کہنا ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 12 فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیریز میں مجموعی طور پر رزلٹ کے لحاظ سے مایوسی ہوئی ہے، ورلڈ کپ سے قبل تجربے کے حوالے سے یہ بہت اچھا ٹور تھا۔

یہاں کنڈیشنز بالکل مختلف تھیں، ٹی ٹونٹی سیریز کے لحاظ سے پچزپر گھاس اور باونس زیادہ تھا۔ٹیم کیساتھ کچھ فٹنس کے مسائل رہے اور کچھ بیٹر کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:بابر سے خراب تعلقات کی افواہیں، وسیم اکرم کا ردِ عمل سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ مجھے بڑی امید ہے کہ ساوتھ افریقہ میں ہماری ٹیم اچھا کرے گی، ورلڈ کپ میں ہمارا گروپ بہت مضبوط ہے، ہمیں انڈیا اور انگلینڈ سے کھیلنا ہے۔

Related Posts