فضل الرحمان بھی زرداری اور نواز شریف کی طرح گالی بن گیا ہے: شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فضل الرحمان بھی زرداری اور نواز شریف کی طرح گالی بن گیا ہے: شیخ رشید
فضل الرحمان بھی زرداری اور نواز شریف کی طرح گالی بن گیا ہے: شیخ رشید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج مولانا فضل الرحمان بھی آصف زرداری اور نواز شریف کی طرح گالی بن گیا ہے،بے شرمو، چورو قوم عمران خان کی قیادت میں نکل آئی ہے، مفتی محمود زندہ ہوتا تو دیکھتا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری پی ڈی ایم پر لعنت ہے، آج عوام ان چوروں کے خلاف باہر نکلی ہے، ظل شاہ درویش کی انہیں بدعا لگے گی، ہماری فوج سے کوئی لڑائی نہیں، یہ چور ملک کی دولت لوٹ کر باہر لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ چوروں، ڈاکوؤں نے پورے شہر میں کنٹینرز لگائے، کارکن پیدل چل کر آئے ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری کسی ادارے سے بھی جنگ نہیں ہے، قوم سپریم کورٹ کے دروازے کی طرف دیکھ رہی ہے، پیر والے دن خود عدالت میں پیش ہو رہا ہوں، عمران خان نے اس قوم کو بیداری دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 12 ماہ سے یہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کر رہے ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہو رہا، ہماری کسی سے چینل سے بھی کوئی لڑائی نہیں، چینلز والے اپنی پالیسی بدلیں عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اسحاق ڈار ملک سے بھاگنے کے ماہر ہیں، غریب ایڑیاں رگڑ رہا ہے، شہباز شریف 10 کلو آٹے کا تھیلا دے کر اخبارات کو کہتا ہے فرنٹ پیج پر فوٹو لگانا۔

مزید پڑھیں:مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا پاور شو شروع، عمران خان کچھ دیر میں خطاب کریں گے

قوم مرنے اور مارنے کیلئے تیار ہے اس کے باوجود ہم کہتے ہیں بیٹھ کر الیکشن کا فیصلہ کرو، آج ایران، سعودی عرب ایک ہو گیا ہے، پاکستان کے قومی اثاثے ہمارے دفاع کے ضامن ہیں اور سامراج کے خلاف ہیں، ہم بھوکے، ننگے رہ لیں گے۔

Related Posts