مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا پاور شو شروع، عمران خان کچھ دیر میں خطاب کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا پاور شو شروع، عمران خان کچھ دیر میں خطاب کریں گے
مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا پاور شو شروع، عمران خان کچھ دیر میں خطاب کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مینار پاکستان پر اپنے جلسے کا آغاز کردیاہے، سابق وزیراعظم عمران خان کچھ دیر میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود ہے جہاں سینیٹر فیصل جاوید اس وقت عوام سے مخاطب ہیں، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔

دریں اثناء پی ٹی آئی سربراہ کے پنڈال پہنچنے کے راستے کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر خفیہ رکھا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم بلٹ پروف کنٹینر سے عوام سے خطاب کریں گے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مینار پاکستان کے قریبی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل بظاہر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کو صوبائی دارالحکومت میں ہونے والے پارٹی کے پاور شو میں شامل ہونے سے روکنے کے لییپنجاب حکومت نے شہر کے کئی حصوں میں کنٹینرز لگائے۔

ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں کئی سڑکیں بند کرنے کے علاوہ، پولیس نے مینار پاکستان جلسے سے قبل صوبے میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور سینکڑوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کیخلاف مبینہ سیاسی انتقام، عالمی تنظیموں کو خطوط ارسال کردیئے گئے

داتا دربار سے مینار پاکستان جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا جبکہ شاہ عالم مارکیٹ چوک، لاہور ریلوے سٹیشن، رنگ محل اور ٹیکسالی پھاٹک کے قریب رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں۔ شاہدرہ چوک اور راوی پل کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا۔

Related Posts