مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کابازارگرم ہے ،شاہ محمودقریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کابازارگرم ہے ،شاہ محمودقریشی
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 3روزہ سرکاری دورے پرجنیواپہنچ گئے،وزیرخارجہ کامیڈیاسےگفتگوکرتے ہوئےکہناتھا کہ دنیا دیکھ رہی ہے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کابازارگرم ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 3روزہ سرکاری دورے پرجنیواپہنچ گئے،وزیرخارجہ کامیڈیاسےگفتگوکرتے ہوئےکہناتھا کہ دنیا دیکھ رہی ہے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کابازارگرم ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی جنیواپہنچے توان کااستقبال وزیر اعظم کی نمائندہ خصوصی برائے جنیوا تہمینہ جنجوعہ، اقوام متحدہ میں پاکستان کی طرف سے قائم مقام مستقل مندوب حسین اندرابی اور پاکستانی مشن میں تعینات سینیئر حکام نےکیا۔ 

اس موقع پروزیرخارجہ کاکہناتھا کہ  آج انسانی حقوق سے متعلق کانفرنس ہوئی ہے، ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین کی جانب سےدیاگیا بیان حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نےکہا کہ مقبوضہ وادی میں مواصلاتی رابطوں پرپابندی کے خاتمے کی بات ہوئی ہے، مقبوضہ کشمیر میں سلب کیے گئے بنیادی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا گیاہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انشا اللہ آئندہ دو روز میں یہاں سے بھارت کو واضح پیغام دیا جائے گا۔

وزیر خارجہ کل ہیومن رائٹس کونسل کے 42ویں اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گےجہاں وہ ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں دنیا بھر سے تشریف لائے ہوئے مندوبین کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بسنے والے لاکھوں نہتے کشمیریوں اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کریں گے۔

 وزیر خارجہ انسانی حقوق پر کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں کے اعلیٰ عہدیداران سے بھی ملیں گے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یو این ایچ آر سی مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کی تحقیقات کرئے،عمران خان

Related Posts