دفترِ خارجہ کی افغانستان میں آپریشن کیلئے امریکا سے معاہدے کی تردید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دفترِ خارجہ کی افغانستان میں فوجی آپریشن کیلئے فضائی معاہدے کی تردید
دفترِ خارجہ کی افغانستان میں فوجی آپریشن کیلئے فضائی معاہدے کی تردید

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے امریکا سے افغانستان میں فوجی آپریشن کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق معاہدہ ہونے کے دعوے کی تردید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے سرکاری نشریاتی ادارے سی این این کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ایسے کسی معاہدے پربات چیت نہیں ہورہی جو افغانستان میں آپریشن کی اجازت دیتا ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نے امریکا کو لکھا گیا خط جعلی قرار دے کر مسترد کردیا

ترجمان دفترخارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان اور امریکا علاقائی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ  پر ایک عرصے سے تعاون کرتے آئے ہیں، لہذا دونوں ممالک خطے کے امن و سلامتی کیلئے باہمی روابط رکھتے ہیں جو جاری رہیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی نشریاتی ادارے سی این این  نے  دعویٰ کیا  کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کےلیے معاہدہ  آخری مراحل میں ہے جبکہ پاکستان نے امریکا سے انسدادِ دہشت گردی کیلئے معاونت طلب کی۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انسداد دہشت گردی کے آپریشن اوربھارت سے تعلقات  کے معاملے میں مدد کے بدلے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرنے کےلیے تیار ہے تاہم دونوں ممالک کے مابین معاہدہ حتمی نہیں ہے۔

Related Posts