افغان حکومت ‘بلیم گیم’ سے باز رہے اور ہم سے تعمیری مذاکرات کرے، شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں امن مخالف قوتیں “اسپائلرز” آج بھی متحرک ہیں، وزیر خارجہ
افغانستان میں امن مخالف قوتیں “اسپائلرز” آج بھی متحرک ہیں، وزیر خارجہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دوسرے ممالک اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالیں۔ افغانستان کی حکومت الزامات کی سیاست باہر اور ہم سے تعمیری مذاکرات کرے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر افغانستان میں امن نہیں ہوتا تو علاقائی رابطے بحال نہیں ہوسکیں گے۔ افغان عوام امن اور سلامتی چاہتے ہیں۔ سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں افغان نمائندے کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں صرف سیاسی حل کا حامی ہے۔ ہمیں امید تھی کہ افغانستان سے فوجوں کا انخلاء اور مذاکرات ساتھ ساتھ ہوں گے۔ ہم نے وسیع تر مفاد کے تحت مفاہمت کی پالیسی اختیار کررکھی ہے۔ افغانستان میں امن صرف پاکستان ہی کی نہیں عالمی برادری کی ذمے داری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کچھ ممالک اور شرپسند عناصر پاکستان میں امن دیکھنا نہیں چاہتے ہیں۔ افغانستان میں کوئی ہمارا فیورٹ نہیں ہے۔ افغان حکمران جو بیانات دے رہے ہیں وہ ان کی اپنی آراء ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ کچھ ممالک اور شرپسند عناصر پاکستان میں امن دیکھنا نہیں چاہتے ہیں۔ افغانستان میں کوئی ہمارا فیورٹ نہیں ہے۔ افغان حکمران جو بیانات دے رہے ہیں وہ ان کی اپنی آراء ہوسکتے ہیں۔

پاکستان افغانستان میں امن کے لیے ضامن نہیں ہے۔ پاکستان صرف افغانستان میں امن کے لیے سہولت کاری کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ بھارت نے اچھے رویے کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ پاکستان افغانستان کا ہمسایہ اور اہم اسٹیک ہولڈر ہے۔ پاکستان نے طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے اہم کردار ادا کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 6 اگست کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ سلامتی کے اجلاس میں پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ ہم نے افغان حکام سے کہا کہ وہ الزام تراشی سے باز رہے۔ ہم افغانستان میں تفریق نہیں کررہے سب افغان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کرکٹ بورڈ کا 10 ٹورنامنٹس پر مشتمل ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے شیڈول کا اعلان

Related Posts