دوحہ:فیفاورلڈکپ 2022 کیلئے اسپین سے تعلق رکھنے والی تعمیراتی کمپنی نے دوحہ،قطرمیں 1 ہزار کنٹینرز کو جمع کرکے فٹبال اسٹیڈیم تعمیر کرڈالا۔
اس اسٹیڈیم میں تقریبا 40 ہزارلوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش موجودہے،جس کی تعمیرکا کام 4 سال قبل شروع کیا گیا تھا،اس اسٹیڈیم کی تعمیر کے بعد اسے “راس ابو عبود”کا نام دیا گیا ہے۔
اس اسٹیڈیم کا ڈھانچہ مضبوط فولادی فریم ورک پر تعمیر کیا گیا ہے جبکہ دلچسپ بات یہ ہے 2022 میں فیفاورلڈ کپ کے بعد اس اسٹیڈیم کو دوبارہ کنٹینر الگ الگ کرکے ختم کردیاجائےگا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا نے پاکستان کو ویکسین کی 22لاکھ خوراکیں عطیہ کردیں
دوسری جانب قطری حکومت فٹبال شائقین کومتوجہ کرنےاوراس سےزیادہ سےزیادہ منافع کمانے کیلئے اس انوکھے اسٹیڈیم کی خوب تشہیربھی کررہی ہے۔