بھارت غیر آئینی اقدامات سے خطے کا امن تہہ وبالا کرنے کے درپے ہے، وزیرخارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و امان کا خواہاں ہےجبکہ بھارت غیر آئینی اقدامات سے امن تہہ وبالا کرنے کے درپے ہے۔

دفتر خارجہ اسلام آباد میں ’ کافی ٹائم‘ کے عنوان سے بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ ملاقات کے سلسلے کا آغاز ہوگیا، جس میں بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اسلام کے اصل تشخص کو اجاگرکرنے کے لیے پاکستان، ملائشیا اور ترکی جلد مشترکہ ٹی وی چینل شروع کرنے جارہے ہیں ،پاکستان قیام امن کے لیے مصالحتی کردار ادا کرتا رہے گا ۔

ر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کافی ٹائم پروگرام کا مقصد پاکستان کی خارجہ پالیسی ملکی ترجیحات کو موثر انداز میں اجاگر کرنا ہے، ایف ایم کنیکٹ کے تحت ملاقاتوں کا یہ سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری رہے گا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان خطے میں امن و امان کا خواہاں ہے ، بھارت غیر آئینی اقدامات سے امن تہہ وبالاکرنے کے درپے ہے، امریکی کانگریس کمیشن رپورٹ نے جمہوریت کی جھوٹی دعویدار بھارت سرکارکو بے نقاب کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت اپنی خفت مٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن سمیت کچھ بھی کر سکتا ہے،شاہ محمود قریش

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد ہے، انٹرنیٹ سروسز معطل ہے، عالمی میڈیا کو مقبوضہ وادی جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان مذہبی آزادی اوررواداری کے زریں اصولوں پرعمل پیرا ہے جس کا ثبوت کرتارپور راہداری ہے، پاکستان، افغان امن عمل کے لئے اپنا مصالحتی کردارخلوص نیت سے ادا کرتا رہے گا ۔

Related Posts