ہندوستان مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، وزیر خارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shah-Mehmood-Qureshi
ہندوستان مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے ،وزیر خارجہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ہندوستان، اپنے داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کیلئے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے ،ہماری مسلح افواج اور پاکستانی قوم کا بچہ بچہ اس ارض وطن کی حفاظت کیلئے پر عزم ہے۔

وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت سابقہ خارجہ سیکرٹریز کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور خطے میں امن و امان کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کو 144 دن گزر چکے ، بھارت ذرائع مواصلات پر پابندی عائد کر کے دنیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے اصل حقائق تک رسائی سے محروم رکھ رہا ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مودی سرکار کی مسلم کش،اور ہندوتوا سوچ نے پورے ہندوستان کو تقسیم کر دیا ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سیکولر ہندوستان کے حامی گلی گلی ،نگر نگر ترمیمی شہریت کے امتیازی قانون اور این آر سی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا جبر و ستم آج بھی جاری، کرفیو کا 145واں روز

انہوں نے کہاکہ 5 اگست کو جو آگ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں لگائی تھی وہ اب پورے ہندوستان میں پھیل چکی ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہندوستان، اپنے داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کیلئے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری مسلح افواج اور پاکستانی قوم کا بچہ بچہ اس ارض وطن کی حفاظت کیلئے پر عزم ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان مقبوصہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کوہر عالمی پلیٹ فارم پربے نقاب کرتارہا ہے۔

وزیر خارجہ نے سابقہ خارجہ سیکریٹریز کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے صدر سیکورٹی کونسل کو لکھے گئے،اپنے حالیہ خط کے مندرجات سے آگاہ کیا۔ اجلاس کے دوران اہم خارجہ پالیسی امور پر مشاورتی سلسلے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Related Posts